Loading
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں چینی سفارتخانے جاکر چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی۔
چینی سفیر نے سفارت خانے آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا، ملاقات میں انسداد دہشت گردی، سیکورٹی تعاون، پولیس ایکسچینج پروگرام سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان میں چینی سرمایہ کاروں کو درپیش سیکورٹی مسائل کے حل کیلئے بزنس کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا، پہلے مرحلے میں پاکستان میں موجود چینی بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں ہوں گی، دوسرے مرحلے میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقات کی جائے گی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کیلئے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، اسپیشل پروٹیکشن یونٹ اسلام آباد میں موجود چینی شہریوں کی سیکورٹی یقینی بنائے گا، 'سپیشل پروٹیکشن یونٹ' کے اہلکاروں کو ٹریننگ کے دوران چینی زبان بھی سکھائی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل