Friday, March 27, 2026
 

او جی ڈی سی ایل کا خیرپور سے گیس کی اہم دریافت کا اعلان

 



تیل و گیس کے حالیہ بحران میں او جی ڈی سی مسلسل کامیابیوں کی راہ پر گامزن ہے۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق او جی ڈی سی نے صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع  سہتو-1 کنویں سے گیس کی اہم دریافت کا اعلان کیا ہے۔ کنویں سے یومیہ 17.2 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق کنواں کی کھدائی دسمبر 2025 میں شروع کی گئی، 3,870 میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کے بعد گیس دریافت ہوئی۔ نئی دریافت سے توانائی بحران میں کمی اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہونے کی توقع ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل