Loading
سپریم کورٹ نے شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کیس میں عمران خان کی حق دفاع سے متعلق نظرثانی اپیل سننے والا بینچ تبدیل کر دیا۔
کیس کی سماعت کے لیے نیا تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنیچ 31 مارچ کو سماعت کرے گا۔
جسٹس گل حسن اورنگزیب اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بینچ میں شامل ہوں گے جبکہ جسٹس عائشہ ملک کی جگہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو بینچ میں شامل کیا گیا۔
اس سے قبل جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کر رہا تھا۔ بانی پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ میں حق دفاع ختم کرنے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
سابق جج منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کر رکھی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل