Friday, March 27, 2026
 

گرین ٹورزم پاکستان کی بہترین حکمتِ عملی، قومی سیاحت کے شعبے میں نمایاں پیش رفت

 



گرین پاکستان انیشیٹیو کی سرپرستی میں گرین ٹورزم پرائیویٹ لمیٹڈ سیاحتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ گرین ٹورزم کے تحت پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے مضبوط حکمتِ عملی اور مؤثر پالیسی فریم ورک تشکیل دیا گیا، 2025 میں پاکستان میں 10 لاکھ سے زائد بین الاقوامی سیاح آئے، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں 820 فیصد اضافہ ہے۔ معروف عالمی اداروں، بی بی سی اور سی این این نے گلگت بلتستان کو دنیا کے ٹاپ 25 سیاحتی مقامات میں شامل کیا۔ پاکستان نے ویزا پراسیسنگ کو آسان بناتے ہوئے 126 ممالک کے شہریوں کے لیے ’’ویزا پرائر ٹو ارائیول‘‘ کی سہولت فراہم کی۔ ای ٹورزم پورٹل "Tourism on the Palm" کے ذریعے سیاحوں کے تجربے کو جدید اور سہل بنایا گیا ہے۔ گرین پاک ہوٹلز اینڈ ریزورٹس نے گزشتہ دو برسوں میں 17 منصوبے مکمل کیے ہیں۔ سال 2026-27 میں مزید 10 ہوٹلز اور ریزورٹس کھولنے کا منصوبہ ہے، جن میں گڈانی، سونمیانی اور ہنزہ شامل ہیں۔ گرین ٹورزم عالمی معیار کے انفرا اسٹرکچر، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور ایڈونچر ٹورزم کے فروغ کے ذریعے ملکی سیاحت میں پائیدار ترقی کو فروغ دے رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل