Loading
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے حالیہ ناخوشگوار واقعات کے دوران نذرِ آتش کی گئی سرکاری و نجی املاک کا دورہ کیا۔
وفاقی وزیر نے 62 بریگیڈ، یو این آفس، اے پی ایس، اے کے آر ایس پی آفس اور ایس ٹی پی سینٹر کا معائنہ کیا۔اس موقع پر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے انہیں بریفنگ دی ۔
سیکرٹری امورِ کشمیر و گلگت بلتستان ظفر حسن بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔وزارت سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر کمانڈر 62 بریگیڈ، بریگیڈیئر اعجاز، کمشنر بلتستان ڈویژن کمال خان، ڈی آئی جی بلتستان رینج طفیل احمد میر، سابق وزیر تعلیم ابراہیم سنائی، صوبائی جنرل سیکریٹری پاکستان مسلم (ن) لیگ اکبر تابان، ترجمان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان اشرف صدا، ڈی سی سکردو حمزہ مراد بھی موجود تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل