Loading
شہر قائد میں جوہر آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں گھر کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں فرید نامی شخص زخمی ہوگیا۔
زخمی ہونے والے شخص کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
جوہر آباد پولیس کے مطابق مضروب نے خود کو نائن ایم ایم پستول سے گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی تھی تاہم وہ گولی لگنے سے معمولی زخمی ہوا ہے اور مضروب سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل