Sunday, March 29, 2026
 

سعودی ولی عہد کے متعلق ٹرمپ کے توہین آمیز جملوں پر مولانا فضل الرحمٰن کا ردعمل سامنے آگیا

 



سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے متعلق ٹرمپ کے توہین آمیز جملوں پر مولانا فضل الرحمٰن کا ردعمل سامنے آگیا۔ مولانا فضل الرحمٰن  نے پرنس محمد بن سلمان کے بارے میں ٹرمپ کے توہین آمیز جملوں کی مذمت کی اور کہا کہ  محمد بن سلمان کے بارے کلمات امت مسلمہ کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو بنیادی انسانی حقوق اور تہذیب سیکھنے کی ضرورت ہے، امریکا کا ایسے فاتر العقل شخص کو صدر مسلط کرنا سوالیہ نشان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم حکمرانوں کو اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا، اسلامی بلاک اور امریکا و اسرائیل گٹھ جوڑ کے مقابلہ میں ایک آواز بننے کی ضرورت ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل