Sunday, March 29, 2026
 

ایرن ہولینڈ نے پی ایس ایل 11 میں عدم شرکت کی وجہ بتا دی

 



پی ایس ایل کی معروف پریزنٹر ایرن ہولینڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں اپنی عدم شرکت پر مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس ایونٹ کو بہت یاد کر رہی ہیں اور جلد واپسی کی امید رکھتی ہیں۔ اسپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ایرن ہالینڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس سال پی ایس ایل کا حصہ نہ بننے پر دلبرداشتہ ہیں، تاہم کچھ طبی وجوہات کے باعث انہیں لیگ سے دور رہنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، پی ایس ایل اور یہاں کے مداحوں سے انہیں خاص لگاؤ ہے اور وہ ہر سال اس ایونٹ کا حصہ بن کر لطف اندوز ہوتی رہی ہیں۔ ایرن ہالینڈ نے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں دوبارہ پی ایس ایل میں شرکت کریں گی اور شائقین سے دوبارہ ملاقات ہوگی۔ خیال رہے کہ ایرن ہالینڈ گزشتہ کئی سیزنز سے پی ایس ایل کی میزبانی سے وابستہ رہی ہیں اور ان کی غیر موجودگی پر شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی مایوسی کا اظہار کیا گیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل