Monday, March 30, 2026
 

پاک فوج کے بہادر شہداء اور غازیوں کی عظیم داستان، جرأت کے نشان کا ٹیزر جاری

 



پاک فوج کے دلیر جوانوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جرات کے نشان کا شاندار ٹیزر جاری کر دیا گیا۔ ٹیزر میں شہید میجر سید علی رضا اور حوالدار نثار احمد کی بہادری اور قربانی کے جذبہ کو شاندار انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ ٹیزر ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے سینہ سپر پاک فوج کے جوانوں کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ پاک فوج کے بہادر جوان فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان سمیت دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا رہے ہیں۔ قوم ہر محاذ پر پاک فوج کے شہداء کی غیر معمولی بہادری کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل