Monday, March 30, 2026
 

یو اے ای کا ایران کے 11 میزائل اور 27 ڈرون روکنے کا دعویٰ

 



متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے 24 گھنٹوں کے دوران 11 میزائل اور 27 ڈرون روکنے کا دعویٰ کیا ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک وہ 1941 ڈرونز اور 440 میزائلوں سے نمٹ چکی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں مزید بتایا گیا کہ اب تک ہوئے حملوں میں 178 افراد زخمی اور آٹھ ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب بحرین کی دفاعی فورس نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران اس نے آٹھ میزائل اور سات ڈرون روکے اور اب تک وہ 182 میزائل اور 398 ڈرون روک چکی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے جنگ شروع ہونے کے بعد سے ایران ان پڑوسی ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے جہاں امریکا کی موجودگی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل