Loading
بالی ووڈ کی تاریخ میں کمائی کے اعتبار سے نئے ریکارڈ قائم کرنے والی پروپیگنڈا فلم ’دھرندھر 2‘ آن لائن لیک ہوگئی جس پر مداحوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔
کراچی کے علاقے لیاری کے کینگ وار پر بننے والی رنویر سنگھ کی متنازع فلم دھرندھر نے بھرپور کمائی کی تھی جس کے بعد فلم کا سیکوئل فوری بنانے کا فیصلہ کیا جس نے ریلیز ہوتے ہی تمام ریکارڈ توڑ دیے۔
تاہم، ریلیز کے دوسرے ہفتے ہی ’دھرندھر 2‘ کے حوالے سے بری خبر سامنے آئی ہے، اور ہدایتکار کی خصوصی اپیل کے باوجود فلم آن لائن اپ لوڈ کر دیا گیا۔
ادتیہ دھر کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 19 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی اور تیزی سے شائقین کی توجہ حاصل کی۔
تاہم، صورتحال اس وقت بدل گئی جب تقریباً 4 گھنٹے طویل اس فلم کا پائریٹڈ ورژن آن لائن سامنے آگیا۔
اس واقعے سے قبل ادیتیہ دھار نے عوامی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ لوگ فلم کو خراب معیار میں نہ دیکھیں اور نہ ہی شیئر کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ فلم کو ’کسی کے موبائل پر دھندلی ویڈیو میں دیکھنا مناسب نہیں اور میری دل سے گزارش ہے کہ براہ کرم اسپوئلرز شیئر نہ کریں‘۔
اس کے باوجود ایک یوٹیوب چینل نے مکمل فلم اپ لوڈ کر دی۔
صارفین نے جلد ہی اس کا نوٹس لیا اور اسے رپورٹ کرنا شروع کر دیا جب کہ کئی مداحوں نے براہِ راست ادیتیہ دھار کو ٹیگ کرتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل