Loading
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد ایشیا کی اسٹاک مارکیٹس میں نمایاں مندی دیکھی گئی ہے جہاں سرمایہ کاروں نے حالیہ عالمی حالات اور ٹرمپ کے خطاب کے بعد محتاط رویہ اختیار کر لیا۔
جاپان کی نکی 225 میں 1.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ جنوبی کوریا کی اسٹاک مارکیٹ کوسپی 2.6 فیصد نیچے آ گئی۔ اسی طرح ہانک کانگ کی ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی تقریباً 1 فیصد کمی دیکھی گئی۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق خطے کی اسٹاک مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ اس وقت سے جاری ہے جب فروری کے آخر میں ایران سے متعلق کشیدگی میں اضافہ ہوا۔
ایشیا کی معیشتیں توانائی کے لیے مشرق وسطیٰ پر انحصار کرتی ہیں، اسی لیے کسی بھی تنازع کے اثرات فوری طور پر مالیاتی منڈیوں پر ظاہر ہوتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل