Loading
یونان کے شہر کریٹ کے بعد ریت کا سُرخ طوفان اب مشرقی بحیرۂ روم اور شمالی افریقہ کی طرف بڑھ رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کریٹ پہلے ہی اس سُرخ طوفان کی زد میں آ چکا ہے اوراب یہ طوفان بڑھتے ہوئے مصرف اور لیبیا کی طرف بڑھ رہا ہے۔
اس طوفان کو عام طور پر صحارن ڈسٹ اسٹارم کہا جاتا ہے۔ یہ صحارا کے ریگستان سے اٹھنے والی سرخ مٹی ہوتی ہے جو تیز ہواؤں کے ساتھ ہزاروں کلومیٹر تک سفر کرتی ہے۔
اس کے ممکنہ اثرات میں فضائی آلودگی میں شدید اضافہ، سانس کے مسائل خاص طور پر دمہ کے مریضوں کیلئے اور نظر کی کمی شامل ہے۔
Rare Red Sandstorm Sweeps through Crete Greece and Libya.
The Sandstorm is expected to start hitting Egypt and other areas in the upcoming hours.
Videos are from Greece and Libya today.
No filters, this is how it looks like: pic.twitter.com/TLoKvC0biD
— Suppressed News. (@SuppressedNws1) April 1, 2026
اس طوفان کی غیرمعمولی بات یہ ہوتی ہے کہ اس میں آسمان کا رنگ سرخی مائل نارنجی ہو جاتا ہے۔
واضح رہے کہ ایسے طوفان وقتاً فوقتاً آتے رہتے ہیں لیکن بعض اوقات ان کی شدت زیادہ ہو جاتی ہے جس سے وہ یورپ تک بھی پہنچ جاتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل