Friday, April 03, 2026
 

ایڈم زیمپا نے آئی پی ایل پر پی ایس ایل کو اہمیت کیوں دی؟ وجہ خود بتادی

 



آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زیمپا نے کہا ہے کہ آئی پی ایل کا طویل دورانیہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے مشکل ثابت ہوتا ہے، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے اس بار پی ایس ایل کو ترجیح دی۔ لاہور میں ایک انٹرویو کے دوران زیمپا کا کہنا تھا کہ مختصر دورانیے کی ٹی ٹوئنٹی لیگز کھلاڑیوں کے لیے زیادہ موزوں ہوتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ ان کا ابتدائی منصوبہ اس سیزن میں آرام کرنے کا تھا، لیکن پی ایس ایل کے مختصر شیڈول نے انہیں شرکت پر آمادہ کیا۔ زیمپا کے مطابق آئی پی ایل تقریباً ڈھائی ماہ تک جاری رہتی ہے، جس کی مدت کو کم کرکے کھلاڑیوں کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔ Adam Zampa says the length of that tournament was a decisive factor in him opting to play the PSL over the IPL pic.twitter.com/5lpZMRs0cQ — ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) April 3, 2026 زیمپا کو پہلی بار پی ایس ایل ڈرافٹ میں شامل کیا گیا جہاں کراچی کنگز نے انہیں بھاری معاوضے کے عوض ٹیم کا حصہ بنایا۔ ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت ٹیم نے ایونٹ میں بہترین آغاز کیا اور وہ نمایاں بولرز میں شامل ہیں۔ ایڈم زیمپا نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ آئی پی ایل میں غیر ملکی اسپنرز، خاص طور پر لیگ اسپنرز کو وہ اہمیت نہیں دی جاتی جو دیگر لیگز میں دی جاتی ہے۔ زیمپا نے واضح کیا کہ اب ان کی اولین ترجیح آسٹریلیا کے لیے کھیلنا اور اپنی فٹنس برقرار رکھنا ہے تاکہ وہ مستقبل کے بڑے ایونٹس میں شرکت کر سکیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل