Friday, April 03, 2026
 

ایک دن میں امریکا کا دوسرا F-35 طیارہ مار گرایا؛ ایران نے ناقابلِ تردید شواہد پیش کردیئے

 



ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ صرف 24 گھنٹوں کے اندر دو امریکی جدید F-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں اس طرح جنگ کے دوران مجموعی طور پر تیسرا طیارہ ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی F-35 طیارے کو وسطی علاقے میں تباہ اس وقت تباہ کیا گیا جب وہ فضا میں پرواز کر رہا تھا۔ خبر رساں ادارے تسنیم نے اس حوالے سے مبینہ ملبے کی تصاویر بھی جاری کیں اور کہا کہ طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے جس کے باعث پائلٹ کے زندہ بچنے کے امکانات کم ہیں۔ ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں تباہ ہونے والا دوسرا امریکی طیارہ ہے جسے ایران نے مار گرایا ہے۔ جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی بار 19 مارچ کو ایران نے امریکا کا ایف-35 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا اور آج مزید دو طیارے گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے دعوے پر کوئی ردعمل نہیں دیا تاہم اس سے قبل کے حملے پر دعویٰ کیا تھا کہ تمام امریکی جنگی طیارے محفوظ ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل