Loading
امریکا اور اسرائیل نے 35 دن سے ایران پر جو جنگ مسلط کر رکھی ہے اس میں انھیں بڑے مالی دباؤ اور خسارے کا سامنا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس نے آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ میں غیرمعمولی اضافے کی تجویز ارکان پارلیمان کو ارسال کی ہے۔
اس تجویز میں وائٹ ہاؤس نے آئندہ مالی سال 2027 کے لیے دفاعی اخراجات بڑھا کر 1.5 ٹریلین ڈالر کرنے کی درخواست کی ہے۔
یاد رہے کہ یہ رقم 2026 کے تقریباً 1 ٹریلین ڈالر دفاعی بجٹ کے مقابلے میں تقریبا 42 فیصد یعنی 445 ارب ڈالر زیادہ ہے۔ اسے دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے بڑا اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ تجویز فی الحال ایک خواہشاتی بجٹ ہے جسے نافذ ہونے کے لیے امریکی کانگریس کی منظوری درکار ہوگی۔ تاہم اتنے بڑے اضافے کی تجویز اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ جنگ نے امریکی وسائل پر کتنا شدید دباؤ ڈال دیا ہے۔
یہ بجٹ منظور ہو جاتا ہے تو امریکا کا مالی خسارہ مزید بڑھ سکتا ہے۔ دیگر شعبوں (جیسے صحت، تعلیم) کے لیے فنڈنگ متاثر ہو سکتی ہے۔ عالمی معیشت پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل