Friday, April 03, 2026
 

پاکستان کا یو اے ای کو 2 ارب ڈالر قرض واپس کرنے کا فیصلہ

 



پاکستان کا متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا اصولی فیصلہر قم اسی ماہ واپس کئے جانے کا امکان ہے۔  وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستان 2 ارب ڈالر اسی مہینے کے آخر میں ابوظبی کو واپس کرے گا، یہ رقم پاکستان کے اکاوٴنٹ میں سیف ڈپازٹ کے طور پر موجود تھی۔ ذرائع وزارت خزانہ نے بتایاکہ پاکستان اس رقم پر 6 فیصد کی شرح سے سود ادا کررہا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یواے ای اس رقم کو پہلے سالانہ بنیاد پر رول اوور کررہا تھا، دسمبر 2025 میں یہ رقم ایک مہینے کیلئے اور پھر دو مہینے کیلئے رول اوور کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر یو اے ای نے رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل