Friday, April 03, 2026
 

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، مشترکہ وسطیٰ میں امن کیلیے پاک چین 5 نکاتی ایجنڈے پر گفتگو

 



نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب ہم منصب سے رابطہ کیا اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر خلیج اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان-چین پانچ نکاتی اقدام پر بھی گفتگو کی گئی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل