Friday, April 03, 2026
 

جی ٹی روڈ پر جیٹ فیول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا

 



جی ٹی روڈ نوشہرہ کے قریب شیدو کے مقام پر جیٹ فیول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا، پولیس نے ہنگامی حالت کے سبب ٹریفک کی روانی بند کردی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سپلری ہونے کے سبب آئل ٹینکر الٹ گیا، آئل ٹینکر میں 48000 لیٹر جیٹ آئل موجود ہے جو کہ ٹینکر سے لیک ہونے لگا، آئل ٹینکر راولپنڈی سے پشاور جا رہا تھا۔ آئل ٹینکر کے الٹنے اور آئل بہنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور نمٹنے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات اٹھالئے، فائر ٹینڈر، ایمبولینس اور دیگر ریسکیو سروس موقع پر پہنچ گئے، متعلقہ SP بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ ترجمان کے مطابق ٹینکر سے آئل لیکیج روکنے کے لیے اقدامات کیے گئے، موجودہ سڑک پر ٹریفک کی آمدورفت معطل کرکے انہیں متبادل راستے سے گزارا جارہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل