Friday, April 03, 2026
 

کچھ دیر کی بات ہے، پھر آسانی سے آبنائے ہرمز کھول کر بہت زیادہ مال بناسکتے ہیں؛ ٹرمپ

 



صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ای بار پھر دعویٰ کیا ہے وہ جب چاہیں بڑی آسانی کے ساتھ اور کسی کی مدد کے بغیر بھی آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول سکتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے ساتھ امریکا اور اسرائیل کی جنگ کو 35 روز ہوگئے اور تاحال آبنائے ہرمز بند ہے جس کے باعث دنیا بھر میں پیٹرول کی قلّت ہے اور قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں۔ اس اہم ترین آبی گذر گاہ کو ایرانی بندش سے آزاد کرانے کے لیے امریکی صدر نے نیٹو اتحادی سے بھی مدد مانگی تھی لیکن مدد نہ ملنے پر دعویٰ کیا تھا کہ امریکا اکیلے ہی یہ کان انجام دے لے گا۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ تھوڑا سا مزید وقت ملے تو ہم آسانی سے آبنائے ہرمز کو کھول سکتے ہیں، تیل حاصل کر سکتے ہیں اور بڑی کمائی کر سکتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ اقدام دنیا کے لیے بہت بڑی معاشی روانی ثابت ہوگا۔ https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/116340751005894827 صدر ٹرمپ کا یہ بیان اس حوالے سے اہم ہے کہ اس سے قبل وہ یہ مؤقف اختیار کرتے رہے ہیں کہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کی ذمہ داری ان ممالک پر ہے جو اس راستے سے گزرنے والے تیل پر انحصار کرتے ہیں، خصوصاً یورپ اور ایشیائی ممالک، نہ کہ امریکا کو اس میں مداخلت کرنا چاہیے۔ یاد رہے کہ آبنائے پرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شامل ہے جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے۔ جسے ایران نے امریکا اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں بند کر رکھا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل