Sunday, April 05, 2026
 

کراچی میں اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل کے گودام بے نقاب، ہزاروں لیٹر ایندھن برآمد

 



شہر قائد کے مختلف علاقوں میں وفاقی حساس اداروں اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے اسمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کارروائیاں خاص طور پر کیماڑی اور ماڑی پور میں کی گئیں جہاں پیٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے والے عناصر کو نشانہ بنایا گیا۔ ماڑی پور ٹرک اڈے پر چھاپے کے دوران حکام نے 1800 لیٹر کے 3 ٹینک اور 40 ڈرم برآمد کیے، جن میں مجموعی طور پر تقریباً 12 ہزار لیٹر ڈیزل موجود تھا۔ اسی دوران ماجد کالونی سے بھی 18 ڈرموں میں ذخیرہ کیا گیا 3500 لیٹر ڈیزل قبضے میں لیا گیا۔ حکام کے مطابق ملزمان اسمگل شدہ ایرانی تیل ذخیرہ کرنے میں بھی ملوث تھے۔ مزید کارروائی سول لائنز اور گذری میں کی گئی، جہاں وفاقی حساس اداروں اور کسٹمز انفورسمنٹ نے مشترکہ چھاپوں کے دوران 10 ہزار 700 لیٹر ڈیزل برآمد کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران متعدد گوداموں کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ ملوث عناصر کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل