Loading
برطانوی جریدہ" دی گارڈین" نے ایران اسرائیل جنگ کے بھارتی معیشت پرپڑنےوالے اثرات عیاں کردیئے۔
دی گارڈین کےمطابق ایران میں جاری جنگ کےباعث بھارتی کسان خوف وہراس کا شکارہیں۔ بھارت میں کسانوں کو تیل اور کھاد کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
بھارتی پنجاب کے کسان گروِندر سنگھ کادی گارڈین سے بات کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ایران کی جنگ اب ہمارے لیے بحران بن چکی، اس بار چاول کی فصل کی پیداوار بری طرح متاثر ہونےکاخدشہ ہے۔
بھارت سالانہ 6کروڑ ٹن سے زائدکھاد استعمال کرتا ہے جس کےخام مال کی درآمدگی کیلئےبھارت آبنائے ہرمز پر انحصار کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایران جنگ کے باعث بھارت میں گیس، پیٹرول اور اب کھاد کا بحران اس بات کا ثبوت ہے کہ مودی کے خودانحصاری کے دعوے مکمل طور پر کھوکھلے نکلے۔
بھارتی کسان امریکا سے معاہدے کے بعدپہلے ہی مودی سرکار کیخلاف سراپا احتجاج تھے۔ اب کھاد کے بحران سے کسانوں کیلئےمعاشی مشکلات مزیدبڑھ چکی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل