Loading
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سبسڈی اور عوامی ریلیف سے متعلق اہم اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ، مکیش کمار چاولہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، مرتضیٰ وہاب، کمشنر کراچی حسن نقوی سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران بڑھتی ہوئی پیٹرولیم قیمتوں کے پیش نظر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ مہنگائی کے اثرات کو کم کرتے ہوئے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت دی جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ٹرانسپورٹرز کے لیے پیکج متعارف کرانے کا مقصد کرایوں میں اضافے کو روکنا ہے تاکہ عوام پر مزید بوجھ نہ پڑے۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں عوامی تعاون انتہائی ضروری ہے اور پوری قوم کو سادگی اختیار کرتے ہوئے وسائل کے محتاط استعمال کو یقینی بنانا ہوگا۔
انہوں نے زور دیا کہ بجلی، گیس اور پیٹرول کی بچت وقت کی اہم ضرورت ہے، ہماری عوام باشعور ہے، لوگ حالات کو سمجھتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس میں ریلیف پیکج کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا اور مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل