Loading
جنوبی ایران میں ایک ڈاک کو نشانہ بنانے والے امریکی اسرائیلی حملے کی وجہ سے دو تجارتی کشتیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
نیم سرکاری خبررساں ایجنسی نے ہفتے کے روز اطلاع دی کہ حملہ صوبہ ہرمزگان کے شہر بندر لنگیہ میں ایک ڈاک پر ہوا جس سے مقامی لوگوں کی ملکیتی دو کشتیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
ایجنسی نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں لگنے والی آگ میں ایک شہری زخمی ہوا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ریسکیو ٹیمیں اور میری ٹائم حکام نے آگ پر قابو پالیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے خلاف فضائی حملہ کیا جس میں اس وقت کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سمیت اب تک 1,340 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل