Loading
مری: لینڈ سلائیڈنگ کے باعث صورتحال سنگین، درجنوں درخت گر گئے جبکہ گزشتہ کئی روز سے مٹی کے تودے گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
مختلف علاقوں میں متعدد گھروں کی دیواروں، چھتوں اور برآمدوں میں بڑے شگاف پڑ گئے ہیں جس سے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں سے رہائشیوں کی ساز و سامان سمیت ہنگامی نقل مکانی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ مساجد میں اعلانات کر کے لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
ادھر جھیکاگلی چوک ری ماڈلنگ پراجیکٹ بھی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گیا ہے اور مٹی کے تودے گرنے سے منصوبے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور مزید متاثرہ علاقوں سے آبادی کو منتقل کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل