Monday, April 06, 2026
 

ایران سے اپنے پائلٹس واپس لانے میں خدا ہماری رہنمائی کر رہا تھا؛ ٹرمپ

 



امریکی صدر اور وزیر دفاع نے ایران میں پھنسے اپنے دونوں پائلٹس کی بحفاظت واپسی کے ریسکیو آپریشن کی تفصیلات پریس کانفرنس میں بتائیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایران سے امریکی پائلٹوں کی ریسکیو آپریش کے ذریعے بحفاظت واپسی کو خدا کی رہنمائی قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ ایران میں پھنسے ہمارے پائلٹس کی بحفاظت واپسی حیران کن واپسی کے لیے کی گئی ریسکیو کارروائی غیر معمولی نوعیت کی تھی جس میں خدا ہمارے ساتھ تھا۔  امریکی وزیر دفاع نے بتایا کہ ایک پائلٹ نے شدید خطرے میں چھپے رہنے کے دوران پہلا پیغام “خدا مہربان ہے” بھیجا تھا۔ اسی پریس کانفرنس میں سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ لاپتا پائلٹ کو تلاش کرنا صحرا میں ریت کے ایک ذرے کو ڈھونڈنے کے مترادف تھا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ایجنسی نے انسانی اور تکنیکی ذرائع سے پائلٹ کی موجودگی کی تصدیق کی اور ایک خفیہ حکمت عملی کے ذریعے ایران کو غافل رکھا۔ امریکی حکام کے مطابق پائلٹ ایک پہاڑی دراڑ میں چھپا ہوا تھا اور اسے کامیاب کارروائی کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا۔ امریکی صدر نے ایران میں پھنسے اپنے فوجی اہلکاروں کو نکالنے کے لیے کیے گئے آپریشن کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے فوج کو ہر ممکن اقدام کی ہدایت دی تھی تاکہ اپنے اہلکاروں کو بحفاظت واپس لایا جا سکے۔ انھوں نے بتایا کہ اس ریسکیو مشن میں اکیس امریکی فوجی طیارے استعمال کیے گئے جبکہ دوسرے بڑے آپریشن میں ایک سو پچپن طیارے شامل تھے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق اس دوسرے مشن میں چار بمبار طیارے چونسٹھ لڑاکا طیارے اڑتالیس ایندھن فراہم کرنے والے طیارے اور تیرہ ریسکیو طیارے شریک تھے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل