Monday, April 06, 2026
 

کراچی میں ہیوی ٹریفک گردی، ٹرک ڈرائیور نے اسکوٹی سوار ماں بیٹے کو کچل دیا

 



شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں تیز رفتار ٹرک ڈرائیور نے اسکوٹی پر سوار ماں اور بیٹے کو کچل دیا، حادثے میں کمسن بچہ جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں الیکٹرک اسکوٹی پرسوار فیملی ٹریفک کو اناج کی بوریوں سے لدے ٹرک نے کچل دیا جس کی زد میں آکر کمسن بچہ جاں بحق اور ماں شدید زخمی ہو گئی۔ حادثے کے بعد موقع پر موجودمشتعل شہریوں نے ٹرک ڈرائیور کو پکڑ کرتشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔ حادثے میں جاں بحق بچے کی شناخت4 سالہ انیس ولد فراز اور زخمی خاتون کی شناخت 30 سالہ زبیب النسا زوجہ فراز کے نام سے کی گئی ہے۔ ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی کاشف ربانی کا دعویٰ ہے کہ الیکٹرک اسکوٹی پرسوارفیملی شاہ فیصل کالونی دونمبر چورنگی کے قریب گزری رہی تھی کہ الیکٹرک اسٹوکی توازن بگڑنے کی وجہ سے اسکوٹی پر سوار خاتون اور کمسن بچہ سڑک پر گر گئے اسی دوران عقب سے اناج کی بوریوں سے لدھا ٹرک آ رہا تھا کہ جس کے اگلے ٹائروں کی زد میں آکر کسمن بچہ موقع پر جاں بحق اورخاتون شدید ہو گئی۔ اس کے علاوہ نیو کراچی خمیسو گوٹھ میں تیزرفتار رکشہ کھمبے سے ٹکرانے کے باعث رکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔ متوفی رکشہ ڈرائیور کی شناخت40 سالہ  محمد عیدن  ولد متن خان کے نام سے کی گئی ، ایس ایچ او رضوان قریشی کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا پولیس حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیھ حاصل کر رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل