Tuesday, April 07, 2026
 

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر آسٹریلیا میں گرفتار

 



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کی قیادت کرنے والے ڈیوڈ وارنر کو سڈنی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کو نشے میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے سڈنی میں گرفتار کیا گیا۔ کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر چند دنوں کے لیے پاکستان سے آسٹریلیا گئے تھے۔ ان کے جسم میں قانونی حد سے دوگنا الکوحل پائی گئی۔ وارنر کو گرفتار کر کے ماروبرا پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ ٹیسٹ کرکٹر اگلے ماہ عدالت میں پیش ہوں گے۔ واضح رہے کہ کراچی کنگز اپنے ابتدائی تینوں میچز جیت چکی ہے، اگلا میچ پشاور زلمی سے 9 اپریل کو شیڈول ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل