Loading
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے جہاز گزرنے کی وجہ سے تیل مفت ملے گا اور نہ ہی سستا۔
سینیٹ اجلاس میں جمعیت علما اسلام کے رکن مولانا عطا الرحمان کے خطاب کے جواب میں وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ 28 فروری سے پہلے کروڈ آئل کی قیمت کچھ اور جبکہ آج کہی زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک سے تعلقعات کی وجہ سے جہاز نکالے گئے مگر آبنائے ہرمز سے جہاز نکلنے سے تیل مفت دے سکتے ہیں اور نہ ہی سستا، جہاز گزرنے کی وجہ سے آج ملک میں تیل دستیاب ہے۔
وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ وزیراعظم نے ڈیزل سے لیوی اٹھاکر پثرول پر کردی ہے، آج دنیا میں ڈیزل سب سے زیادہ مہنگا ہے مگر پاکستان میں ڈیزل پر اس وقت کسی قسم کی کوئی لیوی نہیں لی جارہی۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف کی کابینہ پر کھلی عدالت میں کرپشن کا مقدمہ چلا کر دیکھیں، احتجاج آپ کا جمہوری حق ہے آپ کریں مگر اس وقت عالمی دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے وفاقی حکومت کے بجٹ میں 50فیصد کٹوتی کی جبکہ کابینہ اراکین کی گاڑیاں چھوڑ دی ہیں، تمام سرکاری دفاتر کے فیول کا خرچ پچاس فیصد کم کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کی بڑی بڑی معیشتیں ڈوب گئی ہیں مگر ہمارے حالات کئی ممالک سے قدرے بہتر ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ تاجر توانائی بچانے کیلئے مارکیٹیں جلد بند کریں۔
قبل ازیں جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے کہا کہ ہمیں مشرق وسطی کے معاملے میں اپنی حیثیت کو یاد رکھنا چاہیے، آبنائے ہرمز سے پاکستانی جھنڈوں سمیت جو جہاز گزرے وہ کہاں پہنچےَ کیا وہ پاکستان پہنچے ہیں یاان کا تیل اتارا گیا ہے یا نہیں ؟
انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت جمعہ کے روز ملک بھر میں احتجاج کرے گی، تحریک انصاف کے دوستوں سے کہتا ہوں اس طرح سے لیڈر آزاڈ نہیں ہوتے، جس طرح آپ اڈیالہ کے باہر جاکر بیٹھ جاتے ہیں اس طرح لیڈر آزاد نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جمعے کے دن جے یو آئی بتائے گی احتجاج کیسے ہوتا ہے، ہمارا ہر کارکن اس ملک کے ایک ایک انچ پر اپنا خون بہانے کو تیار ہے۔
مولانا عطا الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی جمعہ کے روز مہنگائی کیخلاف احتجاج کرے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل