Tuesday, April 07, 2026
 

پاکستان نے 1.43 ارب ڈالر کا قرض بروقت ادا کردیا

 



پاکستان نے 1.43 ارب ڈالر کا قرض بروقت ادا کردیا۔ وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے مطابق 8 اپریل کو واجب الادا 1.3 ارب ڈالر کا یورو بانڈ مکمل طور پر ادا کر دیا گیا، جبکہ دیگر یورو بانڈز پر 126 ملین ڈالر سے زائد سود کی ادائیگی بھی کر دی گئی، جس سے مجموعی ادائیگی 1.42 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔ خرم شہزاد نے کہا کہ قرض کی تمام ادائیگیاں معمول کے مطابق اور بغیر کسی دباوٴ کے مکمل کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پیش رفت سے ملکی معیشت میں استحکام اور بہتری کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں، جبکہ زرمبادلہ ذخائر اور مالی گنجائش میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ مشیر وزیر خزانہ کے مطابق سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور قرض مینجمنٹ میں نظم و ضبط مضبوط ہوا ہے، جس کے باعث پاکستان کی عالمی مالیاتی ساکھ بھی بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل