Tuesday, April 07, 2026
 

ایران امریکا بیٹھنے کو تیار تھے، اسرائیل نے مذاکرات کامیاب دیکھ کر بڑا حملہ کردیا، اسحاق ڈار

 



ڈپٹی وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے مذاکرات کے حوالے سے کل بڑی پیشرفت ہوئی اور اس کامیابی کو دیکھ کر اسرائیل نے بڑا حملہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں ایوان کو اعتماد میں لیتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ 29 مارچ کو پاکستان میں چارممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی، چین کے وزیرخارجہ کے ساتھ بھی ہماری بات چیت ہوتی رہی جن کی دعوت پر میں بیجنگ بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چین اور پاکستان پانچ نکات پر اتفاق ہوا اور چینی وزارت خارجہ نے انہیں جاری کیا، امریکہ نے 15 نکات جبکہ ایران نے 5 نکات کے مطالبات دئیے، دونوں ممالک کے مطالبات ہم نے پہنچائے۔ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا کہ ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے کل بڑی خطرناک پیشرفت ہوئی، کل رات جب اسرائیل نے دیکھا کہ ہم دونوں فریقین کو ایک ساتھ بیٹھا لیں گے تو اسرائیل نے رات کو ایران پر بڑا حملہ کردیا اور نتیجے میں ایران نے سعودی عرب میں بڑا حملہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر جب حملہ ہوا میں مدینہ منورہ میں تھا اور پاکستان اسلامی ممالک میں سے واحد ملک ہے جس نے ایران پر حملے کی مذمت کی۔ اس کے بعد اگلہ ٹیلیفون میں نے ایرانی وزیرخارجہ کو کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ تین چارگھنٹوں کے بعد ایران نے عرب ممالک پر حملے شروع کردیے، کل ہی چین جاپان، انگلینڈ اور کینیڈا سے رابطہ کیا۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے دونوں ممالک نے پاکستان کی ثالثی کو قبول کیا، ہم نے پرپوزڈ اسٹیٹ میں اسرائیل کی مذمت بھی ڈلوائی۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بات چیت کی آفر کی تھی میں دوبارہ انہیں یاد کرواتا ہوں، حالات کی وجہ سے وزیراعظم بہت مصروف ہیں ورنہ اپوزیشن سے ملاقات میں تو کوئی رکاوٹ نہیں، میں وزیراعظم کو دوبارہ یاد کرواؤں گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل