Loading
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد برقرار ہے اور جنگی و مشکل معاشی حالات کے باوجود نئی پبلک آفرنگ (IPO) متعارف کرائی جا رہی ہے۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے وحدت پولٹری فارم کے آئی پی او کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت 50 ملین نئے شیئرز اور 3.1 ملین پرانے شیئرز فروخت کیے جائیں گے۔
ایس ای سی پی کے مطابق آئی پی او بک بلڈنگ کے ذریعے ہوگا، جس میں 70 فیصد شیئرز انسٹی ٹیوشنز اور بڑے سرمایہ کاروں کے لیے مختص کیے جائیں گے جبکہ 30 فیصد شیئرز عام سرمایہ کاروں کو پیش کیے جائیں گے۔ یہ رواں مالی سال میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا آٹھواں آئی پی او ہے۔
چئیرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹس مضبوط اور مستحکم ہیں اور اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری سہل اور آسان ہے۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کو ہدایت کی کہ آئی پی او میں سرمایہ کاری سے قبل پراسپیکٹس کا جائزہ لیں اور آن لائن اکاؤنٹ کھول کر سرمایہ کاری کر کے ملکی معاشی ترقی کا حصہ بنیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل