Wednesday, April 08, 2026
 

ایران کو بڑی شکست دیکر صدر ٹرمپ نے تاریخ رقم کردی؛ امریکی وزیر جنگ

 



امریکی وزیر دفاع و جنگ پیٹ ہیگستھ نے پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوتے جنگ میں حصہ لینے والے فوجی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایران کو بڑی شکست دی ہے۔ ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ سیز فائر جنگ کا حصہ ہوتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جنگ دو ہفتوں کے لیے معطل ہے لیکن امریکی فوجی چونکنے ہیں اور کسی بھی بدلتی صورت حال پر فوری طور پر دوبارہ جنگ برپا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ لائیو پریس کانفرنس جاری ہے اور مزید تفصیلات آ رہی ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل