Wednesday, April 08, 2026
 

ٹرمپ کا ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والے ملک پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

 



امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کے بعد اعلان کیا ہے کہ ایران کو فوجی اسلحہ فراہم کرنے والے ملک پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جو ملک ایران کو فوجی اسلحہ فراہم کرے گا اس پر فوری طور پر ٹیرف عائد ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ملک سے امریکا کو فروخت کی جانے والی تمام اشیا پر فوری طور پر 50 فیصد ٹیرف عائد ہوجائے گا، اس میں کوئی رعایت یا استثنیٰ نہیں ہوگا۔ خیال رہے کہ امریکا نے پاکستان کی ثالثی میں ایران کے خلاف جاری جنگ میں دو ہفتوں کے لیے روکنے کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے مذاکرات ہوں گے۔ امریکی صدر نے جنگ بندی کے حوالے سے بیان میں کہا تھا کہ یہ یہ فیصلہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بعد کیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل