Loading
پاکستان کی دنیا میں قیام امن کے لیے کوششیں رنگ لے آئی ہیں۔پاکستان کی کامیاب اور خاموش سفارتکاری کی بدولت ایران اور امریکہ میں سیز فائر ممکن ہوا ہے۔پاکستان نے دنیا میں ایک کامیاب سفارتی ملک کے طور اپنا صلاحیتوں کو منوایا ہے۔
آج پوری دنیا پاکستان کی خلوص نیت کی کاوشوں کو کھلے دل سے تسلیم کررہی ہے۔وزیراعظم شہبازشریف،وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مسلسل کئی روز سے جاری محنت رنگ لائی ہے۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھی تو اسکے اثرات پاکستان تک بھی پہنچنا شروع ہو گئے۔سیاست عبادت کا دوسرا نام ہے یہ محاورہ اکثر سننے کو ملتا تھا لیکن عملی طور پر اس کا مشاہدہ گزشتہ دو سال کے دوران پنجاب میں حقیقت کا رنگ لیتے دکھائی دے رہا ہے۔
ایک منظم سازش کے تحت لوگوں کا سیاست سے اعتماد اٹھانے کی کوشش کی گئی۔لوگوں میں مایوسی اور نفرت کا بیج بونے کی کوشش کی گئی۔ اپنے ہی لوگوں کو محسوس ایجنڈے کے تحت تقسیم کرنے کی بھی ناکام کوشش کی گئی۔
مریم نواز کی لیڈرشپ نے صرف دو سال کے عرصے میں پنجاب سے مایوسی،نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کر دیا۔ اسی لیے پنجاب کے لوگ کھلے دل کے ساتھ مریم نواز کی لیڈرشپ پر لبیک کہہ رہے ہیں۔ مریم نواز نے قومی خزانے کا درست استعمال کر کے ثابت کیا ہے عوام کے ذہنوں میں جو نفرت پیدا کی گئی تھی وہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔
عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کر کے مریم نواز لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے میں کامیاب ہوئی۔عالمی سطح پر حالات کشیدہ ہونے کے بعد پاکستان میں بھی معاشی اور توانائی کے بحرانوں کا خدشہ تھا لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے بروقت اور مشکل فیصلے کیے جس کی وجہ سے پاکستان میں کسی قسم کا معاشی اور توانائی کا بحران پیدا نہیں ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے فیصلوں کو حقیقت میں عملی جامہ پنجاب حکومت نے پہنایا ہے۔پنجاب میں سب سے پہلے کفایت شعاری پلان پر عمل درآمد کیا گیا۔ پنجاب حکومت نے پہلے مرحلے میں پنجاب کی کابینہ اورپارلیمانی سیکرٹریوں کی تنخواہوں میں دو ماہ کی کٹوتی کی گئی۔ اس کے ساتھ سرکاری افسران نے بھی تنخواہوں میں کٹوتی کے فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پہلے دن سے ہی بطور وزیر اعلیٰ اپنی تنخواہ وصول نہیں کرتی ہیں۔پنجاب کابینہ کا پٹرول مکمل طور پر بند کر دیا گیا اور سرکاری افسران کابھی پٹرول کم کیا گیا۔ اس پر اگلے دن ہی پنجاب میں عمل درآمد ہوتا بھی عوام کو نظر آیا۔
اگر ریلیف پیکج کی بات کی جائے تو پنجاب نے باقی صوبوں کی نسبت سب سے بڑا ریلیف اپنی عوام کو دیا ہے۔پٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں چلنے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ فری کر دی۔ ان میں اور نج لائن ٹرین، میٹرو بس سروس، سپیڈو بس سروس اور گرین الیکٹرک بسیں شامل ہیں۔ جن میں روزانہ لاکھوں افراد مفت سفر کر رہے ہیں۔
پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ فری ہونے کے باعث ان میں سفر کرنے والوں کی تعداد میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں روزانہ5 لاکھ 28 ہزار سے زیادہ مسافر مفت سفر کر رہے ہیں۔ تمام میٹرو بس کے اسٹیشن اور دیگر بس اسٹینڈ پر لوگوں کا رش ثابت کرتا ہے کہ پنجاب حکومت نے بروقت درست فیصلہ کیا تھا جس کی بدولت عوام کی ایک بڑی تعداد روزانہ اس سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔
پنجاب کی نسبت باقی صوبوں میں ٹرانسپورٹ کی کمی تھی اس لیے ان صوبوں نے فری سفری سہولت فراہم کرنے سے انکار کردیا۔مریم نواز اپنے ہر منصوبے میں کسانوں کو سر فہرست رکھتی ہیں۔ مریم نواز کا کوئی بھی ایسا منصوبہ نہیں جس میں کسانوں کو شامل نہ کیا گیا ہو۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کاشتکاروں کو فی ایکڑ فی لیٹر ڈیزل پر 150 روپے سبسڈی دینے کا اعلان کیا۔ پنجاب کا کسان پاکستان کا محسن ہے۔ پنجاب میں پیدا ہونے والی فصلیں اور اجناس پاکستان کی ضرورت کا بنیادی رول ادا کرتی ہیں۔ اسی لیے مریم نواز اپنے ہر منصوبے میں کسان بھائیوں کو سر فہرست رکھتی ہیں۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے جہاں پبلک ٹرانسپورٹ فری کی اور وہاں کسانوں کے لیے بھی ریلیف پیکج کے اعلان کیا۔ اس کے ساتھ موٹر سائیکل سواروں کے لیے بھی مفت پٹرول کی فراہمی کا بھی سلسلہ شروع کیا ہے۔تمام رجسٹرڈ موٹر سائیکل والوں کو دو ہزار روپے کی ماہانہ سبسڈی دی جائے رہی ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر میں موٹر سائیکل رجسٹریشن اور ٹرانسفر فیس بھی معاف کر دی ہے۔
رمضان میں ”مریم کو بتائیں“ ایپ کو متعارف کرانے کا تجربہ بہت کامیاب رہا تھا جس سے ہزاروں افراد نے 10 ہزار فی کس حاصل کیے تھے اسی ایپ کو دوبارہ موٹر سائیکل والے افراد کو بھی سبسڈی دینے کا پروگرام دوبارہ متعارف کروایا گیا۔
اس میں ایپ کے ذریعے ہزاروں لوگ رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے گڈز ٹرانسپورٹر کو بھی اس مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑا بلکہ ان کو بھی بڑا ریلیف دیا ہےَ پنجاب میں رجسٹرڈ گڈز ٹرانسپورٹر کے لیے 70 ہزار روپےِ بڑی گاڑیوں کے لیے 80 ہزار روپے جبکہ پبلک سروس بسوں کے لیے ایک لاکھ روپے سبسڈی دی گئی جو ان کا مالی بوجھ کم کر سکے گی۔
جب بھی عوام کی بات ہوگی تو مریم نواز اس میں ریلیف دینے والوں کی فہرست میں سرفہرست ہوں گی، مریم نواز اپنے والد میاں نواز شریف کے نقش قدم پر چل رہی ہیں۔عوام کو سہولیات فراہم کر کے مریم نواز دلی طور پر سکون محسوس کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ جتنے بھی منصوبوں کا آغاز کرتی ہیں ان کے ثمرات عوام تک خود پہنچاتی ہیں۔
مریم نواز کا طرز سیاست بہت واضح ہے وہ ہر مشکل وقت میں اپنی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر فخر محسوس کرتی ہیں کیونکہ انہوں نے خدمت کی سیاست اپنے گھر سے سیکھی ہے۔سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور جذباتی تقریروں پر کے سہارے سیاست کرنے والے لوگ عوام کے کبھی خیر خواہ نہیں ہوتے۔
مریم نواز کا وژن بہت کلیئر ہے، وہ پنجاب کو جنوبی ایشیا کے ممالک میں ایک ترقی یافتہ صوبے کے طور پر منوانے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہیں ان کی گڈ گورننس،میرٹ اور شفافیت کی مثالیں انٹرنیشنل میڈیا بھی دے رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مریم نواز کی مقبولیت بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔پنجاب کے عوام جان چکے ہیں کہ مریم نواز ہی ان کے مسائل حل کر سکتی ہے اور وہ پنجاب کو ایک خوبصورت اور ترقی یافتہ صوبہ بنا سکتی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل