Wednesday, April 08, 2026
 

پاکستان کا جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

 



پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کردی۔ وزیراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ پر امریکی اور ایرانی اعلیٰ حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تنازع والے مختلف علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں،  جو امن عمل کی روح کو متاثر کر رہی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا ہک تمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ اور طے شدہ دو ہفتوں کی جنگ بندی کا مکمل احترام کریں تاکہ  سفارتی کوششوں کو آگے بڑھنے کا موقع مل سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ  موجودہ صورتحال میں تحمل اور بردباری ناگزیر ہے اسلیے فریقین کو چاہیے کہ وہ کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں  تاکہ مذاکرات کے ذریعے تنازع کا پرامن حل تلاش کیا جا سکے۔ Violations of ceasefire have been reported at few places across the conflict zone which undermine the spirit of peace process. I earnestly and sincerely urge all parties to exercise restraint and respect the ceasefire for two weeks, as agreed upon, so that diplomacy can take a… — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 8, 2026 شہباز شریف نے مزید لکھا کہ سفارت کاری کو موقع دینا ہی خطے میں دیرپا امن کے قیام کی جانب اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل