Wednesday, April 08, 2026
 

ہانیہ عامر کا دوست کی شادی میں ڈانس، ویڈیو وائرل

 



پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنی جاندار شخصیت اور منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔ اس بار وہ اپنی قریبی دوست اور اسٹائلسٹ آرندا النور کی شادی کی تقریبات میں بھرپور شرکت کے باعث خبروں میں ہیں۔ شادی کی رنگا رنگ تقریبات میں شوبز کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی، جن میں یشما گل بھی شامل تھیں۔ اس موقع پر تمام ستاروں نے خوب جشن منایا اور تقریب کو یادگار بنا دیا۔ خاص طور پر قوالی نائٹ اور سنگیت کے موقع پر ہانیہ عامر کا انداز سب سے نمایاں رہا۔ انہوں نے حسین رہر کے ڈیزائن کردہ خوبصورت سیاہ اور سنہری لہنگے میں شرکت کی، جس نے ان کی شخصیت کو مزید دلکش بنا دیا۔         View this post on Instagram                       تقریب کے دوران ہانیہ نے اپنے دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر پرجوش انداز میں ڈانس کیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ ان کی بھرپور انرجی اور اعتماد نے تقریب کو چار چاند لگا دیے، جبکہ مداح بھی ان کے انداز کو خوب سراہ رہے ہیں۔         View this post on Instagram                        

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل