Wednesday, November 25, 2026
 

عطا تارڑ نے تاریخی خلائی مشن سے قبل منعقدہ تقریب کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کر دی

 



وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تاریخی خلائی مشن میں شینزو 24 کی لانچنگ سے قبل منعقد کی جانے والی خصوصی تقریب کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کر دی۔ چین سے پاکستان کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی کے تاریخی خلائی مشن کی براہ راست نشریات کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور چین میں پاکستانی سفیر بھی لانچنگ سائٹ پر موجود رہے، جہاں دونوں نے قومی پرچم لہرا کر ملک کے پہلے خلا باز اور سپارکو کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ Space Mission live from China. Proud of our astronaut Muhammad Zeeshan Ali and the entire Suparco team. Federal Minister Ahsan Iqbal sb @betterpakistan and Pakistan’s Ambassador in China present on launch site waving the Pakistani flag ???????????????? pic.twitter.com/sruxaFLGI8 — Attaullah Tarar (@TararAttaullah) November 24, 2026 اس موقع پر پاکستان کے تاریخی خلائی مشن پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے محمد ذیشان علی اور سپارکو کی ٹیم کو مبارکباد دی گئی۔ چین میں لانچنگ سائٹ پر پاکستانی پرچم کی موجودگی نے اس تاریخی موقع پر قومی جوش و جذبے کی عکاسی کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل