Loading
بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کی والدہ پروین خان طویل بیماری کے بعد ممبئی میں انتقال کرگئیں۔
اہل خانہ کی جانب سے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی گئی، جس کے بعد شوبز حلقوں اور مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ ممبئی کے علاقے ورسوا میں ادا کی جائے گی۔ جاری بیان میں بتایا گیا کہ پروین خان، جو زرین خان اور ثناء خان کی والدہ تھیں، اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔
زرین خان گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی والدہ کی علالت کے بارے میں مداحوں کو آگاہ رکھے ہوئے تھیں۔ رواں برس فروری میں انہوں نے سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ ان کی والدہ کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی ہے اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اداکارہ نے اس موقع پر مداحوں سے اپنی والدہ کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل