Loading
تنزانیہ کی صدر سامعہ حسن نے پیٹرول کی قلّت اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ملک میں کفایت شعاری مہم کا اعلان کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تنزانیہ کی صدر صدر سامعہ سولوحو حسن کا کہنا تھا کہ
ہم ایندھن کے استعمال میں کمی لا رہے ہیں اور اس کا آغاز میں خود اپنے دفتر سے کر رہی ہوں۔
سامعہ حسن نے بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کے پیشِ نظر اعلان کیا کہ اب وہ اپنے ہمراہ آنے والے وزراء اور اعلیٰ حکام کو الگ الگ گاڑیوں کے بجائے ایک ہی بس میں سفر کروائیں گی۔
تنزانیہ کی صدر سامعہ حسن نے ہدایت جاری کی ہے کہ جہاں بھی وہ دورے پر جائیں گی کابینہ اور سینئر افسران گاڑیوں کے قافلے کے بجائے ایک ہی بس میں مشترکہ طو پر سفر کریں گے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ اقدام سرکاری اخراجات اور ایندھن کی بچت کے لیے اُٹھایا گیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
تنزانیہ کی صدر نے یہ بھی واضح کیا کہ سیکیورٹی انتظامات بدستور برقرار رہیں گے جن میں پولیس اسکواڈ اور ایک بیک اپ گاڑی شامل ہوگی۔
خیال رہے کہ تنزانیہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں 30 فیصد سے زائد اضافہ ہو چکا ہے جس کے باعث حکومت نے اخراجات کم کرنے اور وسائل کے مؤثر استعمال کی پالیسی اپنانا شروع کر دی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل