Thursday, April 09, 2026
 

شاہ رخ خان کا اننت امبانی کی سالگرہ پر جذباتی پیغام

 



بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے معروف کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کو سالگرہ کے موقع پر دل چھو لینے والا پیغام دے کر سب کی توجہ حاصل کر لی۔ کنگ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اننت امبانی کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنی مثبت سوچ اور اچھے کاموں کو اسی طرح جاری رکھیں اور لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے رہیں۔ شاہ رخ خان نے ان کے لیے اچھی صحت اور خوشیوں بھری زندگی کی دعا بھی کی۔ شاہ رخ خان کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا، جہاں مداحوں نے اداکار کے خوبصورت الفاظ کو بے حد سراہا اور دونوں کے درمیان قریبی تعلق کو بھی اجاگر کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان حال ہی میں اپنی فیملی کے ہمراہ سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے جام نگر پہنچے ہیں، جہاں اننت امبانی اپنی 31 ویں سالگرہ قریبی رشتے داروں اور شوبز شخصیات کے ساتھ منا رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل