Loading
ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اب تک منظرعام پر نہیں آئے ہیں تاہم ایک بار پھر ان کا ایک تحریری بیان سرکاری ٹی وی پر پڑھ کر سنایا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں لیکن اپنے حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایران اپنے قتل کیے گئے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور جنگ میں جاں بحق ہونے والے دیگر ایرانیوں کا بدلہ لینے کے لیے پُرعزم ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران مزاحمتی محاذ کو ایک متحد قوت تصور کرتا ہے جس میں اس کے علاقائی اتحادی شامل ہیں۔
سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کے انتظام کو نئے مرحلے میں داخل کرے گا تاہم اس حکمت عملی کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران اس جنگ میں ہونے والے ہر شہید کے خون کا حساب لے گا اور زخمیوں کے لیے مکمل معاوضہ حاصل کرے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم ہر نقصان کا حساب لیں گے شہدا کے خون کی قیمت اور زخمیوں کے لیے معاوضہ ضرور طلب کریں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل