Loading
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں پشاور زلمی کے خلاف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے معین علی کی آواز رندھ گئی۔
گلے کی بہتری کے لیے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بیٹر معین علی کو پانی طلب کرنا پڑا ،ایک صحافی نے آگے بڑھ کر ان کو پانی کی بوتل پیش کی ،پانی پینے کے بعد معین علی کی آواز میں بہتری پیدا ہوئی اور انہوں نے اپنی گفتگو جاری رکھی۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 17ویں میچ میں پشاور زلمی کے آگے کراچی کنگز ریت کا ڈھیر ثابت ہوئی اور اُسے ہوم گراؤنڈ پر 159 رنز سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل