Thursday, April 09, 2026
 

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کا فیفا سیریز میں پہلا میچ جیت کر شاندار آغاز

 



پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے فیفا سیریز میں اپنا پہلا میچ جیت کر شاندار آغاز کیا۔ آئیوری کوسٹ میں کھیلی جانے والی سیریز میں پاکستان ویمن ٹیم نے ٹرکس اینڈ کیکوس آئی لینڈز کے خلاف 8 گول سے تاریخی کامیابی حاصل کر لی،پاکستان نے اپنی سب سے بڑی جیت کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ کھیل کے پہلے اپ کے خاتمے تک پاکستان کو 4 گول کی سبقت حاصل تھی،دوران میچ پاکستان ویمن ٹیم نے حریف ٹیم پر مسلسل دباؤ رکھا۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر  صدر محسن گیلانی نے پاکستان ویمن ٹیم کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد بھی دی ہے۔ لیلی بنارس،  اقصیٰ مشتاق اور مریم محمودنے دو دو مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا جبکہ نادیہ خان اور اسرا خان نے ایک ایک گول کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل