Loading
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 20ویں میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کی۔
پی ایس ایل میں پہلی فتح حاصل کرنے کے بعد حیدر آباد کنگزمین کو سندھی ڈربی تحفے میں دی گئی۔
گزشتہ روز کراچی کنگز اور حیدرآباد کنگزمین کے میچ سے قبل پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ میچ جیتنے والی ٹیم کو خصوصی اعزاز کے طور پر ’سندھ کا تاج‘، سندھی ٹوپی اور اجرک پر مشتمل سووینئر پیش کیا جائے گا۔
گزشتہ میچ میں حیدرآباد نے اپنی پہلی فتح حاصل کی اور اعلان کے مطابق ٹیم کے کپتان کو سندھ ڈربی یعنی سندھ کا تاج تحفے میں دیا گیا۔
پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ میں حیدرآباد کنگزمین کے کپتان مارنس اور ان کی ٹیم کو سندھ ڈربی جیتنے پر مبارکباد دی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل