Sunday, April 12, 2026
 

اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، اسلام آباد مذاکرات پر گفتگو

 



ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے رابطہ کیا جس میں اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دونوں نے تمام فریقوں کی جنگ بندی کے اپنے وعدوں پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ سعودی وزیر خارجہ نے ڈائیلاگ کو آسان بنانے میں پاکستان کے کردار کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے تمام سفارتی کوششوں کی حمایت اور بات چیت کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل