Loading
پاکستان تحریک اںصاف(پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر اعجاز چوہدری کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رہنما تحریک انصاف اعجاز چوہدری کو کوٹ لکھپت جیل لاہور سے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پی ٹی آئی کے سنئیر رہنما اعجاز چوہدری کو پولیس کی سخت سیکیورٹی میں جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
یاد رہے کہ سابق سینیٹر اعجاز چوہدری کو 9 مئی 2023 کو عمران خان کی القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتاری کے بعد ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے مختلف کیسز میں گرفتار کیا گیا تھا، انہیں سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد اور سرفراز چیمہ سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ متعدد کیسز میں طویل قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔
اعجاز چوہدری کو اس سے قبل گزشتہ برس بھی جیل میں طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ ان کے دل کی شریانوں کی پیوند کاری کی گئی اور اس کے بعد ان کی طبیعت بحال ہونے پر واپس جیل منتقل کردیا گیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل