Sunday, April 12, 2026
 

جے ڈی وینس سمجھتے ہیں ایران سے معاہدہ ممکن ہے، امریکی عہدیدار

 



امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس کا ماننا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ بدستور ممکن ہے لیکن ایران نے اپنی طاقت کا غلط اندازہ لگایا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارہ (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایران کے ساتھ مذاکرات کو جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر نتیجہ خیز بنائے بغیر واپسی کے بعد نائب صدر جے ڈی وینس سمجھتے ہیں کہ ایران کے ساتھ معاہدے کا امکان بدستور موجود ہے۔ عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مذاکرات کا خلاصہ بتایا کہ امریکی وفد کی سربراہی کرنے والے جے ڈی وینس نے مذاکرات کیے تھے اور ان کا خیال ہے کہ ایران نے مذاکرات میں لین دین کے حوالے سے اپنی طاقت کا غلط اندازہ لگایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا اور ایران وسیع مسائل پر حتمی معاہدے تک نہیں پہنچ پائے ہیں۔ امریکی عہدیدار کے مطابق ان مسائل میں ایران کی یورینیم افزودگی کا خاتمہ، وسیع پیمانے پر امن کا فریم ورک بشمول خطے میں اتحادیوں اور آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے ایک حل شامل ہے، جس میں ٹول فیس کی وصولی شامل نہ ہو۔ خیال رہے کہ اسلام آباد میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان مذاکرات 21 گھنٹوں سے زائد جاری رہے تھے، امریکی وفد میں جے ڈی وینس کے علاوہ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیو ویٹکوف شامل تھے جبکہ ایران کی جانب سے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیرخارجہ عباس عراقچی اور دیگر شامل تھے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل