Monday, April 13, 2026
 

زندگی کی پہلی لاٹری کھیلنے والے امریکی شہری پر قسمت مہربان

 



امریکا میں زندگی میں پہلی بار اسکریچ لاٹری ٹکٹ خریدنے والے شخص نے ہزاروں ڈالر کا انعام جیت لیا۔ ریاست میری لینڈ کے علاقے کینٹنزویل کے رہائشی نے میری لینڈ لاٹری کی انتظامیہ کو بتایا کہ وہ لاٹری کو پسند نہیں کرتا تھا لیکن اس کی سوچ اس وقت بدلی جب اس نے کسی اسٹیشن پر ایک اور گاہک کو 400 ڈالر کا انعام وصول کرتے دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ جیتنے والا شخص اس کے پاس آیا اور اسے 5 ڈالر دے دیے۔ اس شخص نے سوچا کیوں نہ یہ رقم اپنی بیوی کے لیے لاٹری ٹکٹ خریدنے میں لگائی جائے، کیونکہ وہ اکثر لاٹری کھیلتی رہتی ہے۔ اس نے 5 ڈالر کا ’موزائک منی‘ لاٹری کا ٹکٹ خریدا اور رات کو کھانے کے بعد جوڑے نے مل کر اسے اسکریچ کیا۔ جس میں ان کا 50 ہزار ڈالر کا انعام نکلا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل