Loading
انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے حکومت پنجاب کی دو سالہ کارکردگی پر مبنی سروے رپورٹ جاری کر دی ہے۔
رائے عامہ سروے میں 69فیصد افراد کا وزیراعلی مریم نوازشریف کی قیادت پر اظہار اطمینان،پنجاب کی ترقی کو درست سمت میں پیشرفت قرار دے دیا۔ عوامی سروے میں 32فیصد افراد نے وزیراعلی مریم نوازشریف کی کارکردگی کو”آؤٹ اسٹینڈنگ اور 31فیصد نے گُڈ قرار دیا
نوجوانوں کی اکثریت بھی وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی مداح نکلی۔ پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کو 42 فیصد عوامی مقبولیت حاصل ہے۔ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے سے وزیراعلی مریم نوازشریف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔
55فیصد افراد نے سروے میں وزیراعلی مریم نوازشریف کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ عوامی سروے میں وزیراعلی مریم نوازشریف کا ستھرا پنجاب پروگرام 33فیصد کے ساتھ سرفہر ست رہا۔
آئی پی او آر سروے میں 2سال کے دوران وویمن ویلفیئر اور پروٹیکشن 30فیصد، پبلک ٹرانسپورٹ 29فیصداور ایجوکیشن 27فیصد کے ساتھ نمایاں تھا۔ عوامی سروے میں 26فیصد نے امن وامان کی صورتحال اور 25فیصد نے انفراسٹرکچر کو بہتر قرار دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل